کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں بزرگ کی موت، ہندوستان میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہوئی

0
0

نئی دہلی۔ چین کے جان لیوا کورونا وائرس کا اثر اب ہندوستان میں نظر آنے لگا ہے۔ مہاراشٹر میں منگل کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے مدنظر ایک 64 سالہ بزرگ کی موت ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں ہوئی اس موت کے بعد ہندوستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اب 3 ہو گئی ہے۔ بتا دیں کہ ہندوستان میں کورونا وائرس سے ابھی 127 مریض انفیکشن کی زد میں ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، منگل کو مہاراشٹر میں 5 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہ سبھی شہری غیر ملکی ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں یہ تعداد بڑھ کر 44 ہو گئی اور ملک بھر میں کورونا کے غیر ملکی مریضوں کی تعداد 36 ہو چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت نے مہاراشٹر میں حال میں آئے نئے معاملوں کو فوری طور پر کل معاملوں میں شامل نہیں کیا ہے۔ کیرالہ کے حکام نے مرکزی حکومت کو 23 کے مقابلے ریاست میں 24 معاملے ہونے کی اطلاع دی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک کی 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کرونا وائرس کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر واقع شرڈی سائیں مندر منگل کو بند کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اگلے حکم تک مندر بند رہے گا۔
واضح رہے کہ چین کے ہوبائی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 110 سے زائد ممالک آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا اعلان کیا ہے۔چین میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3213 ہو گئی اور 80860 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں جبکہ اٹلی میں کورونا کی زد میں آنے سے ابھی تک 2158 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا