پچھلے 15برسوں سے میکڈم ہی نہیں بچھایا گیا لوگ پریشان
شاہین امین
بڈگام؍؍چاڈورہ کے دھر باغ اور دید مری باغ شاہراہ پر پچھلے 15برسوں سے میکڈم نہ بچھانے کے باعث شاہراہ پوری طرح سے خستہ ہو چکی ہے اور اس پر سفر کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق چاڈورہ کے دھر باغ اور دید مری باغ کے لوگوں نے شکایت درج کی ہے کہ علاقے کی شاہراہ اس قدر خستہ ہو چکی ہے کہ اس پر سفر کرنا محال بن گیا ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ پچھلے پندرہ برسوں سے اس شاہراہ پر میکڈم ہی نہیں بچھایا گیا جس وجہ سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ اس سلسلے میں متعلقین کو بھی وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کی گئی تاہم لوگوں کی آواز صدا بہ صحرا ثابت ہور ہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بڈگام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے