کشمیر میںکرونا وائرس کا خوف

0
0

شہر سرینگر میںدوسری اتوار کو سنڈے مارکیٹ میں سناٹارہا
کے این ایس
سرینگر؍؍کورونا وائرس کے خوف کے نتیجے میںہر اتوار کو سرینگر میں سجنے والے سنڈے مارکیٹ پر انتظامیہ کی جانب سے عارضی طور احتیاطی پابندی کے نتیجے میں سٹا ٹاچھایا رہا۔اس دوران ٹی آر سی گراونڈ سے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ تک کسی بھی جگہ کوئی بھی کار باری افرد سنڈے مارکیٹ میںنظر نہیں آیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مہلک کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی طورسرینگر میں ہر اتوار کو سجنے والا معروف بازار’سنڈے مارکیٹ ‘میں کار باری افراد کو اپنا کار بار فلحال بند رکھنے کے لئے کہا گیا ہے جس دوران اتوار کو ٹی آر سی گراونڈ سے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ تک کسی بھی جگہ کوئی پڑی پر نظر نہیں آیا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ شام سرینگر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے سرینگر میں اتوار کے دن لگنے والے مصروف ترین بازار سنڈے مارکیٹ کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ جموں میںو کشمیر میں مہلک کرونا وائرس کے دو کیس مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں مہلک کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر سرینگر کا معروف سنڈے مارکیٹ اتوا ر کو بطور احتیاط بند رہا۔ سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئرجنید عظیم متو نے سنڈے مارکیٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی طور پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ ہے کہ ہر اتوار کو شہر سرینگر کے لالچوک میں سنڈے مارکیٹ سجاتا تھا جس دوران لوگوں کی بھاری بھیڑ مارکیٹ سے دن بھر خریداری کرنے میں مصروف رہتے تھے اور دن بھر لاکھوں روپے کی خریداری کی جاتی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا