ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے چنار پودوں کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا

0
0

لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍ڈپٹی کمشنر پلوامہ راگھو لانگر نے محکمہ فلوری کلچر کی طرف سے شروع کی گئی چنار شجر کاری مہم کا آج آغاز کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے ڈی سی آفس کمپلیکس اور ضلع ہسپتال کی پبلک پارک میں چنار کے پودے لگائے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ چنار کو جموںوکشمیر کے ثقافتی ورثے میں ایک کلیدی اہمیت حاصل ہے اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ چنار پودے لگانے چاہیئے۔ انہوں نے شجرکاری مہم میں تمام شہریوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ضلع فلوری کلچر آفیسر نے اِس موقعہ پر کہا کہ ضلع کے مختلف مقامات پر ایک ہزار چنار پودے لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے اور یہ پودے سرکاری محکموں اور اوقاف کمیٹیوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔اِس موقعہ پر محکمہ فلوری کلچر کے کئی دیگر اَفسران بھی موجو دتھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا