کوروناوائرس کاقہرجاری

0
0

دنیا کے 145ممالک میں5529اموات،145768متاثر
لازوال ڈیسک

نئی دہلی/جنیوا؍؍دنیا بھر میں خطرناک کورونا وائرس 145 ممالک میں پہنچ چکا ہے جہاں اموات کی تعداد 5 ہزار 529 ہو گئی، جبکہ 1 لاکھ 45 ہزار 5 سو سے زائد اس وائرس سے بیمار ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یوروپ کی صورتحال چین سے بھی بدتر ہے ۔چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہوئے مہلک کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 116 ملک آ چکے ہیں اور اب تک 5529 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 145768 لوگ اس متاثرہ ہیں۔ہندوستان میں بھی آہستہ آہستہ یہ اپنے پاؤں پسارنے لگا ہے اور اب تک 84 لوگوں میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ ان لوگوں میں کیرالہ کے وہ تین لوگ بھی شامل ہیں، جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی تھی۔ کورونا سے اب تک ایک عمردراز خاتون سمیت دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن اب بھی اس سے متاثرین میں سب سے چین کے لوگ ہی ہیں۔ اس وائرس سے متعلق تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80 فیصد معاملے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ہیں۔فی الحال متاثرہ افراد کی کل تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا امکان ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین میں کورونا سے اب تک 3189 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 80824 لوگ اس متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 61644 مریضوں کوٹھیک ہونے کے بعد اسپتالوں اور دیگر مقامات سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔چین کے بعد اس وائرس کا شکار سب سے زیادہ اٹلی ہوا ہے ۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ اب تک 1266 افراد ہلاک اور 17660 لوگ اس متاثرہوئے ہیں جن میں سے 1045 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔عرب ملک ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ۔ ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر 611 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 12729 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں جن میں سے 2959 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد بھیج دیا گیا ہے ۔اٹلی اور ایران کے ساتھ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے ۔ جنوبی کوریا میں کورونا سے اب تک 72 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 8086 لوگ اس سے متاثر ہیں۔چینی شہریوں کی اچھی خاصی آبادی والے ملک امریکہ میں بھی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے ۔ امریکہ میں کورونا سے اب تک 47 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 2174 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کوکورونا وائرس وبا کی وجہ سے ملک میں قومی ایمرجنسی اعلان کر دیا۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ‘‘میں سرکاری طور پر ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کرتا ہوں۔ اس سے امریکی صوبوں اور علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے وفاقی فنڈ سے حکومت کو 50 ارب ڈالر کی رقم دی جائے گی’’۔ اس سے پہلے امریکہ کے نیویارک، واشنگٹن، کیلی فورنیا اور فلوریڈا سمیت آٹھ صوبوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے پیش نظر صحت ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید 8 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 49 ہو گئی ہے جبکہ بیماروں کی تعداد 2269 ہو گئی ہے ۔اس صورت حال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے ، جبکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مزید امدادی کاموں کے لئے 50 ارب ڈالر مختص کئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے یوروپ کے بعد برطانیہ سے بھی لوگوں کے سفر پر پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک ہی روزمیں ڈھائی سو افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے ، جبکہ اسپین میں 47، فرانس میں 18 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مزید 8 سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سوئٹزر لینڈ میں 4، نیدر لینڈ(ہالینڈ) میں 5 کورونا وائرس کے مریضوں کا انتقال ہوا ہے ۔ڈنمارک اور پولینڈ نے سیاحوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے ، جبکہ تعلیمی ادارے اور دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔اسکاٹ لینڈ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہی روز میں 202 کیس سامنے آئے ہیں جن میں ایسا نومولود بھی شامل ہے جس کی والدہ نمونیہ کے مشتبہ کیس میں اسپتال لائی گئی تھیں۔برطانیہ میں اب کورونا کے بیماروں کی تعداد 8 سو ہو گئی ہے ، جن میں برطانوی نائب وزیرصحت نیڈین ڈوریس کی والدہ بھی شامل ہیں۔ایک وزیر نے صرف ویلز میں 20 افراد کی اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، اس صورت حال میں وزیر اعظم بورس جانسن نے یوٹرن لیتے ہوئے برطانیہ میں اگلے ویک اینڈ سے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے ۔دیگر ممالک میں بھی اموات بڑھ رہی ہیں، صرف ایران میں مزید 85 اموات ہوئی ہیں۔تھائی لینڈ میں سگریٹ اور مشروب شیئر کرنے سے 13 دوست کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔دنیا میں بڑی بڑی شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو رہی ہیں، اسپین کی ملکہ بھی وائرس سے نہ بچ سکیں، وائرس کی تصدیق سے پہلے انہوں نے فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات کی تھی۔آسٹریلوی وزیرداخلہ میں بھی بیماری کی تصدیق ہوئی ہے ، چند روز پہلے ایوانکا ٹرمپ سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں فلپائن کے سفیر بھی بیمار ہوگئے ہیں تاہم صحت یاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، جن کی مجموعی تعداد 71 ہزار ہو گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا