ذی نیوز اشتعال انگیز چینل، اس پر پابندی عائد کی جائے: علمائے کرام

0
0

ہندو مسلم بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش، مسلم تنظیموں کا حکومت سے کاروائی کرنے کا مطالبہ
عمرارشدملک

راجوری؍؍نماز جمعہ کے دوران راجوری کی تمام مساجد میں ذی نیوز(ZEE) کے خلاف جم کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید گاہ مسجد راجوری، مرکزی جامع مسجد سٹی چوک اور دیگر مساجد میں زی نیوز کے خلاف جم کر غصہ نکالا گیا۔ وہیں خطیب غلام رسول نے جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدھیر چودھری نامی ایک اشتعال انگیز صحافی نے زی نیوز کے ڈی این ائے پروگرام میں زمین جہاد کے نام پر جموں میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ خطیب نے کہا کہ سدھیر چودھری ذہنی طور پر بیمار ہے کیونکہ ایک بہترین صحافی کبھی بھی ہندو مسلم کی بات نہیں کرتا لیکن زی نیوز اور دیگر کچھ بیوز چینلوں نے گزشتہ کچھ سالوں سے تمام حدود کو پار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر یہاں کی عوام کی جاگیر ہے کوئی جموں میں گھر تعمیر کرے یا پھر سرینگر میں کوئی غیر اس میں دخل اندازی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے سدھیر چودھری کے خلاف کیس درج کرنے اور زی نیوز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں عید گاہ مسجد میں مولانا عبدالرؤف نے بھی زی نیوز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ نیشنل نیوز چینلوں کو حد میں رہنے کی ایڈوائزری جاری کرے کیونکہ زمین جہاد جیسے پروگراموں سے فرقہ وارانہ فسادات ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں ہندو مسلم بھائی چارہ کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اس لئے فوری طور پر سدھیر چودھری پر قانونی کارروائی کی جائے تاکہ دیگر صحافی انسانیت کے لئے کام کرے۔ وہیں دوسری طرف مسلم اور سیاسی تنظیموں نے بھی سدھیر چودھری کے ڈی این ائے پروگرام کی مذمت کی اور کہا کہ زی نیوز پر پابندی عائد کی جائے تاکہ یندو مسلم کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوئی بھی کوشش نہ کرسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا