جے کے ایس ایس بی کی 165ویں بورڈ میٹنگ

0
0

پانچ برس بعد نائب تحصیلداروں کی سلیکشن لسٹ مشتہر کرنے کو منظور ی دی!

لازوال ڈیسک

جموں؍؍جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ ( جے کے ایس ایس بی)کی 165ویں میٹنگ آج یہاں بورڈ کے چیئرمین خالد جہانگیر کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں بورڈ کے ممبران ایم شفیق چک ، پریتم لال اتری ،ہروندر کور ، پروفیسر تسلیم پیر ،کنٹرولر امتحانات جے کے ایس ایس بی مشیر احمد مرزا،سپیشل سیکرٹری جنگ بہادر،بورڈ کے سیکرٹری رنجیت سنگھ او ردیگر افسران موجود تھے۔میٹنگ کے دوران نائب تحصیلداروں کی سلیکشن اور ہائی کورٹ میں زیر اِلتوأ کئی معاملات کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ہائی کورٹ نے 10؍ مارچ کے اپنے ایک فیصلے میں دائر کی گئی تمام عرضیوں کو خارج کردیا ہے اور اس طرح سلیکشن لسٹ تیار کرنے کے لئے بورڈ کے لائحہ عمل کو منظور ی دی ہے۔اس بات کے پس منظر میں یہ معاملہ بورڈ کے سامنے رکھا گیا۔بورڈ نے ہائی کورٹ کی جانب سے دئیے گئے فیصلے اور دیگر معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریری امتحان میں اُمید واروں کی جانب سے حاصل کئے گئے میرٹ کی بنیاد پر منتخب اُمید واروں کا سلیکشن لسٹ مشتہر کرنے کو منظور ی دی۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق دو اَسامیوں کو خالی رکھنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذِکر ہے کہ سروس سلیکشن بورڈ نے نوٹیفکیشن نمبر 01 of 2015 بتاریخ 7-04-2015 نائب تحصیلداروں کی 155اَسامیوں کا اِشتہار دیا۔ اِن اَسامیوں کے لئے 101077 اُمید واروں نے درخواستیں دیں جن میں سے 62789 اُمید وار تحریری امتحان میں شامل ہوئے۔ بعد میں 873اُمید واروں کو اِنٹرویو کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ۔ اس دوران کئی اُمید واروں نے سلیکشن کے عمل کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ اِس کے علاوہ بورڈ نے آئیٹم نمبر 22 ، جی ایم سی راجوری کے تحت اینمل اوپریشن کے لئے ٹیکنشن کی اَسامی کے لئے داخل کی گئی گزارشات کے علاوہ دیگر کئی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا