بیرون ملک درماندہ شہری مشکلات میں

0
0

حکومت ہند فوری طور پر واپس لانے کے اقدامات کرے:شیعہ فیڈریشن
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ایران و دیگر ممالک میں جموں وکشمیر کے درماندہ شہریوں کی فوری طور پر واپسی کے اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے شیعہ فیڈریشن صدر عاشق حسین خان اور سابق ممبراسمبلی کرگل اصغر کربلائی نے کہاکہ ہزاروں افراد حکومت سے مدد کے منتظر ہیں لیکن وزارت خارجہ کی طرف سے کوئی اقدام نہیں کیاجارہا۔جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاشق خان اور اصغر کربلائی نے کہاکہ بیرون ملک رہ رہے ہندوستانی شہریوں کو ترجیحی بنیاد وں پر واپس لایاجائے ۔انہوںنے کہاکہ خاص طور پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو فوری طور پر واپس لایاجائے جن میں سے لگ بھگ تین ہزار افراد ایران میں درماندہ ہیں جو زیارات مکمل کرنے کے بعد اس لئے واپس نہیں آپائے کیونکہ حکومت ہند نے ایئر ٹریفک پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ ان درماندہ زائرین کے پاس رقومات بھی نہیں رہی ہیں جو وہ گزر بسر کرسکیں ۔ان کاکہناتھاکہ کرگل ،لیہہ ، کشمیر،جموں اور دیگر علاقوں زائرین اور طلاب پچھلے کئی دنوں سے حکومت کی طرف سے مدد کا انتظار کررہے ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے مہلک وائرس کے باعث حکومت ہند کی ایڈوائزری کے مطابق ایئرٹریفک بالکل بند ہوکر رہ گیاہے اور ایران میں پھنسے افراد کے وہاں سے نکلنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں ہر ایک نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیاگیا جس کے بعد 58افراد کو واپس لایابھی گیا لیکن انہیں بھی غازی آباد دہلی میں قرنطینہ میں رکھ دیاگیاہے ۔ ان کاکہناتھاکہ کوئی لائحہ عمل نہیں ہے اور باقی ماندہ افراد کو لانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاجارہا ،اگر یہ لوگ وائرس کا شکار ہوگئے تو ان کا علاج کس طرح سے ہوگا ،یہ تشویش کی بات ہے ۔اس موقعہ پرسابق ممبرقانون ساز کونسل آغاسید احمد رضوی و دیگران بھی موجو دتھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا