پٹرول ڈیزل پھر سستا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ سے گھریلو سطح پر پٹرول ڈیزل کے دام میں جمعرات کو ایک بار پھر کمی دیکھی گئی اور قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول قریب نو ماہ اور ڈیزل 14 ماہ کے نچلی سطح پر آ گیا۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، بدھ کو قیمتوں میں ٹکاؤ کے بعد دہلی میں پیٹرول کی قیمت آج 15 پیسے کم ہوکر 70.14 روپے فی لیٹر رہ گئی جو 27 جون 2019 کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے ۔ ڈیزل کی قیمت بھی 12 پیسے کم ہو کر 62.89 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ یہ 11 جنوری 2019 کے بعد سب سے ن کمترین سطح پر ہے ۔کولکتہ اور ممبئی میں بھی پٹرول 15-15 پیسے سستا ہوکر بالترتیب 72.83 روپے اور 75.84 روپے فی لیٹر رہ گیا۔ چنئی میں اس کی قیمت 16 پیسے کم ہوکر 72.86 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ڈیزل کی قیمت کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں 13-13 پیسے کم ہوکر بالترتیب 65.22 روپے ، 65.84 روپے اور 66.35 روپے فی لیٹر رہ گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا