شوپیاں میں تصادم آرائی، 2 جنگجو ہلاک

0
0

سری نگر، 9 مارچ (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جاری تصادم آرائی میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کے چھپنے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر جموں کشمیر پولیس اور فوج کی فرسٹ راشٹریہ رائفلز کی ایک مشترکہ ٹیم نے پیر کی صبح شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے کے خواجہ پورہ ربن گاؤں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کارروائی کے دوران طرفین کے درمیان تصادم آرائی چھڑ گئی جس میں فی الوقت دو جنگجو مارے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طرفین کے مابین تصادم آرائی جاری ہے اور ابھی بھی ایک یا دو جنگجو وہاں موجود ہونے کی اطلاع ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا