شیخ عبداللہ سے منسوب ’کانفرنس سینٹر‘کا نام بدل دیا گیا

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جموں وکشمیر میں یونین ٹریٹری انتظامیہ نے شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر کا نام بدل کر ’کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس کمپلیکس‘رکھ دیا ہے۔’شیر کشمیر‘نیشنل کانفرنس کے بانی اور سابق وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کا لقب ہے اور یہ کانفرنس سینٹر اُن کے نام سے ہی منسوب تھا۔ انتظامیہ نے کانفرنس سینٹر کے باب الداخلے کے نزدیک نصب پرانے نام والی تختی نکال دی ہے اور اس کی جگہ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس کمپلیکس کے نام کی تختی نصب کردی ہے۔ کانفرنس سینٹر وادی کشمیر کا سب سے کانفرنس ہال ہے جہاں اب تک سینکڑوں قومی و بین الاقوامی سطح کی کانفرنسیں منعقد کی جاچکی ہیں۔ انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر کے نام سے’شیر کشمیر‘ نکالے جانے سے قبل انتظامیہ نے گزشتہ برس مرحوم شیخ عبداللہ کے جنم دن یعنی پانچ دسمبر کی چھٹی سالانہ کلینڈر سے نکال دی اور امسال جنوری میں بہادری کے لئے دیے جانے والے ‘شیر کشمیر پولیس میڈل’ سے شیر کشمیر نکال دیا۔ یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر کا ہندوستان کے ساتھ الحاق میں شیخ محمد عبداللہ کا بہت ہی بڑا اور اہم کردار ہے چہ جائیکہ ہندوستان کے ساتھ مہاراجہ ہری سنگھ نے دستاویز الحاق پر دستخط کئے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا