ای۔کورٹس پروجیکٹ

0
0

عدالت عالیہ نے ویب سائٹ پر مزید خدمات دستیاب رکھی ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر اور لداخ میں ڈیجیٹل مہم کو مزید وسعت دینے کی سمت میں ای۔ کورٹس پروجیکٹ نے درخواست دہندگان اور وکلأ کی سہولیت کے لئے ہائی کورٹ اور ضلع عدالتوں کی ویب سائیٹوں پر مزید خدمات دستیاب رکھی ہیں۔اِس سلسلے کے تحت ہائی کورٹ نے ویب سائٹ پر دستیاب کاز لسٹ تک رسائی مزید آسانی بنائی ہے۔کاز لسٹ کو اب نمبر ، وکیل اور پارٹی کے نام کی بنیاد پر کھوجا جاسکتا ہے۔عنقریب ہائی کورٹ کی جانب سے تیار کئے جانے والے کاز لسٹ کو وکیل کے درج شدہ ای میل ایڈریس پر بھیجا جائے گا۔اس سے وکلأ کو کافی فائدہ ہوگا اور کاز لسٹ بہت کم وقت میں دستیاب رہے گااور انہیں کاز لسٹ کے لئے عدالت نہیں آنا پڑے گا۔ہائی کورٹ نے اس مقصد کے لئے وکلأ سے اُن کے ای میل ایڈریس جمع کرنے کا عمل شروع کیا ہے اور سر ی نگر او رجموں کی بار ایسو سی ایشنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار ممبران ای میل ایڈریس درج کرائیں تاکہ وہ اِس خدمات سے استفادہ کرسکیں۔کاز لسٹ کو پرنٹ کرنے کا عمل آہستہ آہستہ ختم کیا جائے گا جس سے سرکاری خزانے پر پڑنے والے بوجھ کم کیا جائے گا او ریہ قدم ماحول دوست بھی ثابت ہوگا۔جیسا کہ اس سے قبل کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے عام لوگوں کی سہولیت کے لئے کئی ٹھوس اقدامات کئے ہیں ۔ہائی کورٹ اور ضلع عدالتوں کے ڈیجیٹل موڈ کے تحت دستخط شدہ فیصلہ جات اب ہائی کورٹ اور ضلع عدالتوں کی ویب سائٹوں پر دستیاب رہتے ہیں۔اسی طرح عدالت کی جانب سے جاری کی جانے والی نوٹس ہا بھی متعلقہ ویب سائٹ پر دستیا ب رہتی ہے۔درخواست دہندگان ایس ایم ایس سے اِستفادہ کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا