پونچھ میں ایل او سی پر ہند – پاک افواج کا آمنا سامنا

0
0

ناظم علی خان

مینڈھر؍؍کچھ دنو ں کی خا مو شی کے بعد ایک بار پھر جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے جمو ں و کشمیر کے سر حدی ضلع پونچھ کے منکو ٹ سیکٹر میں فو جی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ں میں چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں سے گو لہ با ری کی ۔ جس دوران پا کستا نی افو اج نے 120ایم ایم کے ما رٹر شیل بھی رہا ئشی علاقو ں میں داغے جس سے علا قہ میں دہشت کا ما حول پیدا ہو گیا اور ڈر کے مارے اپنی جا ن بچانے کیلئے لو گ اپنے گھرو ں میں قید ہو گئے۔ پا کستا نی گو لہ با ری کا بھا رتی افو اج نے بھی معقول جو اب دیا ، تا ہم اخری اطلاع ملنے تک دونو ں جا نب سے گو لہ با ری کا سلسلہ جا ری تھی۔ البتہ کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ملی ہے ۔ فو جی تر جمان جمو ں نے بتا یا کہ پا کستا نی افو اج نے 1بجکر 30منٹ پر جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے منکو ٹ سیکٹر میں گو لہ با ری کی جس کا بھا رتی افو اج بھی جو اب دی رہی ہے ۔ جس دوران پا کستا نی افو اج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں کے ساتھ ساتھ ما رٹر شیلنگ بھی کی جس کا بھا رتی افو اج نے معقول جواب دیا، تا ہم گو لہ با ری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطاع مو صول نہیں ہو ئی ہے،واضع رہے کہ 5اگست کے بعدسرحدو ں پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے 1586واقعات اور رواں برس کے پہلے دو ماہ کے دوران بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے 646واقعات رونما ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا