وزیراعظم نے کرونا سے نمٹنے کے لئے اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی

0
0

لوگ افواہوں سے دُوررہیں،بنیادی طریقہ اپنائیں،ملک بیماری سے نمٹنے کیلئے تیار:مودی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام طرح کی ضروری تیاریوں اور طبی سہولتیں اور احتیاطاً کئے جانے والے اقدامات کا ہفتہ کے روز اعلی سطحی جائزہ لیا۔اس سے قبل وزیراعظم نے لوگوں سے کورونا وائرس کے معاملہ میں افواہوں سے دور رہنے اور اس کی روک تھام کے لئے ڈاکٹروں کا مشورہ ماننے کی سنیچر کو اپیل کی۔راجدھانی میں منعقدہ جن اوشدھی دیوس تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ بہت ہی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن کی مدد سے کورونا وائرس کی روک تھا م میں مدد مل سکتی ہے ۔جائزہ اجلاس میں مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، صحت کے وزیر مملکت اشونی چوبے ، کابینہ سکریٹری راجیو گوبا، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود کے پال اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی موجود تھے ۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت، شہری ہوا بازی، وزارت داخلہ اور محکمہ ادویات کے سکریٹری اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔صحت کے سکریٹری نے اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تیاریوں اور کئے گئے اقدامات کی معلومات دی اور بیرون ملک سے آنے والے لوگوں پر نظر رکھنے ، لیبارٹریوں کی ضرورت اور ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کرنے وغیرہ پر زور دیا۔ دواسازی محکمہ کے سکریٹری نے ملک میں ادویات کی دستیابی وغیرہ کی معلومات دی۔مسٹر ہرش وردھن نے ملک کے تمام ریاستوں کے ساتھ تال میل پیدا کرنے پر زور دیا اور ہسپتالوں میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کے لئے الگ الگ بستروں فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ مسٹر پال نے بھی کہا کہ ہسپتالوں میں بیڈوں کی تعداد میں اضافہ کی ضرورت ہے ۔مسٹر مودی نے تمام محکموں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو اس جان لیوا بیماری سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو آپس میں مل جل کر کام کرنے اور تال میل پیدا کرنے اور اس بیماری کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کر نے اور احتیاطي اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دنیا بھر میں جو قدم اٹھائے جا رہے ہیں اس سے بھی سیکھنے اور اسے اپنانے کی ضرورت ہے ۔وزیر اعظم نے لوگوں سے بھیڑ بھاڑ والے علاقے سے دور رہنے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ ایران سے ہندوستانیوں کو جلد نکالا جائے اور اس بیماری کے مشتبہ مریضوں کی جتنا جلد ممکن ہو، جانچ کی جائے ۔اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے لوگوں سے کورونا وائرس کے معاملہ میں افواہوں سے دور رہنے اور اس کی روک تھام کے لئے ڈاکٹروں کا مشورہ ماننے کی سنیچر کو اپیل کی۔راجدھانی میں منعقدہ جن اوشدھی دیوس تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ بہت ہی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن کی مدد سے کورونا وائرس کی روک تھا م میں مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف بنیادی طریقہ اپنائیں اور ڈاکٹروں کی صلاح پر عمل کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا آج ہاتھ جوڑ کر نمستے کرنے کی قدیم ہندستانی روایت کو سیکھ رہی ہے ۔ یہ بہت ہی چھوٹی چیز ہے جس سے کورونا روک تھام میں مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے بنیادی طریقہ اور ڈاکٹروں کے مشورہ پر عمل کرنے کی صلاح دی۔انہوں نے کہاکہ میں ملک کے لوگوں سے کورونا وائرس پر افواہوں سے دور رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو ڈاکٹر سے فوری طورپر رابطہ کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا