وزیر اعظم سپیشل سکالر شِپ سکیم کی مناسبت سے

0
0

امر سنگھ کالج میں ایک روزہ جانکاری پروگرام کا انعقاد
سرینگر؍؍امرسنگھ کالج سرینگر کے بخاری ہال میں آج وزیر اعظم سپیشل سکالر شِپ سکیم کی مناسبت سے ایک روزہ جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں400شرکأ نے شرکت کی جن میںپرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ،پالی ٹیکنک کالج اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے پرنسپل صاحبان بھی موجود تھے۔پروگرام کی صدارت پرنسپل امرسنگھ کالج نے انجام دی ۔اس موقعہ پر پرنسپل نے شرکأ کو سکالرشِپ سکیم اور تعلیمی منظر نامے کے علاوہ سِکل ڈیولپمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔انہوںنے عمل آوری ایجنسی اے آئی سی ٹی ای،جے اینڈ کے ہائر ایجوکیشن محکمے اور پی ایم ایس ایس ایس سے جُڑے لوگوں کی کوششوں کوسراہا۔پروفیسر مقصود حسین سربراہ شعبہ فیزکس نے پروگرام کوارڈنیٹ کیا۔ڈائریکٹر پی ایم ایس ایس،اے آئی سی ٹی ای نے سکیم کے خدوخال پیش کئے۔تقریب میں ناظم تعلیم نے بھی شرکت کی۔انہوںنے اپنے خطاب میں سکیم کے فوائد کے بارے میں شرکأ کو روشناس کیا ۔بعد میں سوالات وجوابات کی ایک نشست بھی منعقد ہوئی جس کی نظامت ڈاکٹر سیّد مطہر عاقب نے انجام دی۔پروگرام کی نظامت پروفیسر سیّد اشفاق منظور نے انجام دی اور شکریہ کی تحریک پروفیسر سیّد عمرہ شاہ نے پیش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا