لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیئرپرسن جموںاینڈ کے لأ کمیشن جسٹس (ر) ایم کے ہانجورہ نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔چیئرپرسن اور لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے لأ کمیشن کی کارکردگی سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ جوڈیشل نظام کو مؤثر طریقے پر چلانے کے سلسلے میں بھی کئی معاملات زیر غور آئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں کو اِنصاف فراہم کرنے کے عمل میں لأ کمیشن کے کردار کو سراہا۔