جموں وکشمیر اِنتظامیہ کا عوامی رابطہ پروگرام

0
0

لوگوں کی بڑی تعدا د سول سیکرٹریٹ میں اِنتظامی سیکرٹریوں سے ملاقی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اِنتظامیہ کی طرف سے منعقدہ عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر آج یہاں سول سیکرٹری میں عوام الناس اور پنچایت کے نمائندوں نے اِنتظامی سیکرٹریوں سے ملاقات کی اور انہیں اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔جموںوکشمیر کے مختلف علاقوں تعلق رکھنے والے وفود نے انتظامی سیکرٹریوں سے ملاقات کی اور پشو و بھیڑ پالن ، ٹرانسپورٹ ، سکولی تعلیم ، سماجی بہبود ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، امداد ، باز آباد کاری ، تعمیر نو ، امداد باہمی ، امور قبائل ، منصوبہ بندی و نگرانی ، اطلاعات او رجی اے ڈی سے تعلق رکھنے والے متعدد معاملات اُن کی نوٹس میں لائے۔محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا، منصوبہ بندی ، ترقی اور مونیٹرنگ ، خاطر تواضع ، ایسٹیٹس ،سول ایویشن اور اطلاعات کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، جی اے ڈی کے سیکرٹری فاروق احمد لون نے عوامی رابطہ پروگرام کے دوران لوگوں کے مسائل و مطالبات بغور سنے ۔اسی طرح پشو و بھیڑ پالن اور ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون ، سکولی تعلیم و سماجی بہبود محکمہ کے کمشنر سیکرٹری ہردیش کمار ، سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ امداد ، با ز آباد کاری او رتعمیر نو سمرن دیپ سنگھ اور امداد باہمی اور امور قبائل کے سیکرٹری عبدالمجید بٹ نے بھی کئی افراد ، وفود ، سابق ارکان قانون سازیہ اور بی ڈی سی چیئرپرسنوں کے ساتھ ملاقات کے دوران اُن کے مسائل سے جانکاری حاصل کی۔سرنکوٹ پونچھ او ردرہال راجوری کے دو علاحدہ وفود سیکرٹری امور قبائل سے ملاقی ہوئے اور علاقے میں ڈرینوں کو ترقی دینے اور قبرستان کے لئے اراضی فراہم کرانے کی درخواست کی ۔ٹرانسپورٹروں کا ایک وفد پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے ملاقی ہوا او راپنے مسائل سے آگاہ کیا۔انتظامی سیکرٹریوں نے لوگوں کو یقین دِلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ اُنہوں نے موقعہ پر متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ عوامی رابطہ پروگرام کے دوران اُجاگر کئے گئے معاملات حل کرائیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا