جموں مشتبہ افراد کو رپورٹ میں کورونا وائرس کے امکانات
جموں اور سانبہ اضلاع کے تمام پرائمری اسکول اکتیس مارچ تک بند رکھنے کا اعلان
سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری پر بھی اکتیس مارچ تک روک
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍ جہا ں پوری دنیا میں خطرناک جان لیوا کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3380ہوگئی ہے جبکہ مریضوں تعداد بڑھتی جارہی ہے وہی جموں و کشمیر میں بھی اس جالیوہ وبا ء نے دستک دی ہے تفصیلا ت کے مطابق اٹلی اور سوتھ کوریا سے آنے والے دونوں مشتبہ افراد جو رپورٹ میں کرونا وائرس کا خطرہ ہے چیف ترجمان روہت کنسل نے سلسہ وارانہ ٹویٹس کے زریعہ جانکاری دی کہ 31مارچ تک جموںسانبہ اضلاع اسکول بند رہے گے اور 31مارچ تک سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری پر بھی روک لگائی گئی ہے انہوںنے لکھا کہ عوام کو کسی قسم کے سوال کے لئے فوری متعلقہ ہیلتھ سیٹر پر جانا ہے ۔یاد رہے یہ ضروری اقدامات دو لوگوں کے ٹیسٹ مثبت پائے جانے کی وجہ سے اٹھائے گئے ہیں ۔ ڈرائکٹر محکمہ اطلاعات سحرش اصغر نے بتایا کہ دونو ں مریضوں کو جانچ کے لئے جی ایم سی لایا گیا تھا جوکہ بنا ایڈوایزری کے ہسپتال چھوڑ گئے تھے انکو واپس لانا پڑا۔انہوںنے کہاضروری اٹھائے گئے اقدامات کا عوام تعاون کریں