نئی تعلیمی پالیسی اگلے ماہ جاری ہوگی

0
0

خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے خاص التزام کئے جائیں گے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍نئی تعلیمی پالیسی جس کا کافی عرصے سے انتظار کیا جارہا ہے، آئندہ ماہ جاری ہوگی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے خاص التزام کئے جائیں گے۔انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے سیکرٹری امت کھرے نے جمعہ کو یہاں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کی جانب سے منعقد ایک تقریب میں یہ اطلاع دی۔ تقریب میں خواتین وائس چانسلروں اور کالجوں کی خواتین پرنسپلوں کو بھی سرفراز کیا جائے گا۔مسٹر کھرے نے بتایا کہ اب تعلیم کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اسکولوں میں صرف لڑکیاں ہی کلاس کی مانیٹر ہوں گی۔ یہ تعلیم کے شعبے ایک منفرد قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی پہل سے معاشرے میں بڑی تبدیلی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں داخلے میں اب لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ ہو گئی ہے۔اعلی تعلیم کے داخلے میں بھی لڑکیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔مسٹر کھرے نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں خواتین کی تعلیم کے لئے خصوصی التزام ہوں گے اور اضافی فنڈنگ ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا