بی جے پی نے سیرنگ ڈورجے کو لداخ یونٹ کا صدر مقرر کیا

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سابق وزیر سیرنگ ڈورجے کو پارٹی کے لداخ یونٹ کا صدر مقرر کیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے جموں کشمیر کے سابق وزیر سیرنگ ڈورجے کو لداخ یونٹ کا صدر مقرر کیا۔مرکزی حکومت کے سال گزشتہ کے آئینی دفعات 370 و 35 اے کی تنسیخ اور سابق ریاست جموں کشمیر کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے بعد لداخ ایک علاحدہ یونین ٹریٹری کے طور پر ملک کے نقشہ پر ابھر گئی ہے۔ بی جے پی کے لداخ یونٹ کے پہلے صدر کا اعزاز حاصل کرنے والے سیرنگ ڈورجے کا تعلق لداخ کے بدھ اکثریتی ضلع لیہہ سے ہے۔ انہوں نے مختلف سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں کام کرنے کے بعد سال 1982 میں شیڈول ٹرائب موومنٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایک یوتھ لیڈر کی حیثیت سے کام کیا۔ڈورجے سال 1983 سے سال 1987 تک یوتھ کانگریس لیہہ کے ضلع صدر رہے اور وہ سال 1988 سے سال 1995 تک لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔سیرنگ ڈورجے کو سال 2002 میں لداخ یونین ٹریٹری فرنٹ کا صدر منتخب کیا گیا وہ اس عہدے پر سال 2005 میں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (لیہہ) کا چیف ایگزیکٹو کونسلر بننے تک براجمان رہے۔ڈورجے سال 2013 سے سال 2015 تک بی جے پی کے ضلع لیہہ کے صدر بھی رہے ہیں اور سال 2015 میں انہیں جموں کشمیر قانون ساز کونسل کا ممبر منتخب کیا گیا۔سیرنگ ڈورجے کو پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کے دوران لداخ امور کا وزیر مملکت ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے بعد ازاں انہیں کابینی وزیر بھی بنایا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا