فرقہ پرست عناصر کی دھمکیوں سے بیٹیاں ڈرنے والی نہیں :عائشہ خاتون

0
0

لدھیانہ شاہین باغ میں بارش کے درمیاں مودی سرکار کے خلاف احتجاجی مارچ
اظہرعمری

لدھیانہ؍؍ شہر کی مرکزی حکومت کے خلاف چل رہے شاہین باغ احتجاج کے آج چوبیسویں دن میں موسم کی شدید خرابی کے باوجود بڑی تعداد میں خواتین نے مرکز کی مودی سرکار کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا ، اس موقعہ پر مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے اسٹوڈنٹ عائشہ خاتون نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے نام پر بنائے جا رہے کالے قانون کی مخالفت دیش کے آئین اور اتحاد کی حفاظت کیلئے ہے ، عائشہ نے کہا کہ جو بھی فرقعہ پرست طاقتیں دھمکیاں دیجر شاہین باغ احتجاج کو ختم کروانا چاہتی ہے وہ سمجھ لیں کہ ملک کی بیٹیاں کسی سے ڈرنے والی نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ لدھیانہ شاہین باغ سے مودی سرکار کے کالے قانون کے خلاف احتجاج جاری رہیگا، عائشہ خاتون نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج کے ذریعہ اپنی بات کہنا ہر اک شہری کا حق ہے ، اور جو بھی لوگ اس حق کو چھننا چاہتے ہیں انکی ذہنیت آزاد بھارت کے آئین سے میل نہیں کھاتی نہیں چاہئے کہ ایک بار پھر سے آئین کا مطالعہ کریں تاکہ انہیں اپنے خیالات درست کرنے کا موقع مل سکے ، عائشہ نے کہا کہ دہلی میں شاہین باغ احتجاج کو ختم کرنے کیلئے وہاں کے فرقعہ پرست لیڈران نے جو منظم دنگے کر وائے ہیں وہ ملک کی پیشانی پر بد نما داغ بن گئے ہیں ، عائشہ نے کہا کہ دستور قدرت ہے کہ سچائی کو اقتدار میں بھیٹے لوگ جتنا دبائیں گے اتنا ہی سچائی کی آواز بلند ہوگی ، آج شاہین باغ میں قدوائی نگر باغ صوفیاں سے محمد صابر ، حاجی محمد طاہر ، حاجی عبد الغفار ، شمعون سیفی ، اشتیاق احمد ، عارف انجم ، ارشد حسین ، قاری منصور کی رہنمائی میں بڑی تعداد میں خواتین کے قافلے پہنچے ، آج شاہین باغ میں تیز آندھی اور بارش کے درمیان جب انتظامات متا ثر ہوئے تو گردوارہ دکھ نورن صاحب ککا پانی کا ٹنکر وضوع کیلئے سکھ بھائی لیکر پہنچ گئے ،اور پھر نماز جمعہ سء قنل قومی ایکتا کو منظر دیکھنے کو ملا جب لوگوں نے گردوارہ صاحب سے آئے پانی سے وضو ع کر کے نما جمعہ ادا کی اور نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے ملک میں امن آپسی بھائی چاارے اور ارباب حکومت کی ہدایت کیلئے دعا کروائی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا