یوسف جمیل
پونچھ؍؍ضلع سروس اتھارٹی پونچھ کی جانب سے بنیادی حقوق وبنیادی فرائض کے حوالے سے جامع ضیاء العلوم ہائی اسکول کامسر پونچھ میں بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر ایدوکیٹ بھانو پرتاپ ایڈوکیٹ طاہر محمود وہ اسکول کے پرنسپل کے علاوہ متعدد معززین موجود رہے۔اس موقع پر ایڈوکیٹ بھانو پرتاپ و ایڈوکیٹ طاہر محمود نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں انکے حقوق بارے جانکاری فراہم کی۔اس موقع پر اسکول کے طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اسکول کے طلباء نے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں حصہ لیا۔وہیں اسکول کے اساتذہ وہ متعدد معززین بھی پروگرام میں شریک رہے۔