جموں وکشمیر کو مقامی لوگوں کے لئے جنت بنانا ہے :نتیہ نند رائے

0
0

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیہ نند رائے نے آج کہا ہے کہ حکومت دوردراز کے حصوں سمیت پورے جموں وکشمیر میں ترقیاتی کام کررہی ہے اور ان کی کوشش ریاست کو مقامی لوگوں کے لئے بھی جنت بنانے کی ہے ۔مسٹر رائے نے جموں وکشمیر کے 22 اسکولی بچوں اور اساتذہ کے ساتھ یہاں ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔یہ بچے مرکزی ریزرو پولس فورس کے ‘بھارت کو جانو’ پروگرام کے تحت ‘بھارت درشن’ ٹور پر ان دنوں یہاں آئے ہیں ۔یہ بچے چنئی گھومنے کے بعد راجدھانی پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کے دوردراز کے حصوں سمیت سبھی علاقوں میں ترقیاتی کام کررہی ہے اور اس کی کوشش ہے کہ مقامی لوگوں اور خصوصی طور سے نوجوانوں کو سبھی شہریوں کی طرح یکساں مواقع ملے جس سے یہ ریاست ان کے لئے بھی جنت کی طرح بن سکے ۔حکومت کی کوششوں سے ریاست میں امن قائم ہورہی ہے اور ترقیاتی کام ہر جگہ ہورہا ہے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا