بانڈی پورہ؍؍ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے آج شیر کشمیر اسٹیڈیم میںآتما سکیم کے تحت ایک کسان میلے کا افتتاح کیا جس میںضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں کسانوںنے شرکت کی۔اس دوران شرکأ کو جدید زرعی سرگرمیوں اورتکنیک کے بارے میںر وشناس کیاگیا۔کے وی کے بانڈی پورہ کے سائینسدانوں نے شرکأ کو مختلف زرعی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی جن سے پیداوار اوپیداواریت میں اضافہ یقینی بن سکتا ہے۔اس دوران کسانوں کو مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی جن سے استفادہ کرکے اُن کی آمدن میںاضافہ یقینی بن سکتا ہے۔میلے کے دوران مختلف منسلک محکموں کی طرف سے اسٹال قائم کئے گئے تاکہ زرعی سکیموں کے بارے میں شرکأ کو جانکاری فراہم کی جاسکے۔ترقیاتی کمشنر نے کسانوں کو سرکاری معاونت والی سکیموں سے بھرپور استفادہ کرنے پرزوردیا۔