کسی بھی پنڈت کو زبردستی گھر واپس نہیں لایا جاسکتا

0
0

ایک آئیڈیل موقع یہی ہے کہ انہیں اپنے گھروں میں واپس جانا چاہئے: فاروق خان
پریتی مہاجن

جموں؍؍جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے مشیر فاروق احمد خان نے کہا کہ مہاجر پنڈتوں کو وادی واپس لانے پر کام کیا جارہا ہے تاہم کسی بھی پنڈت کو زبردستی گھر واپس نہیں لایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جو کچھ بھی ہوگا وہ متعلقین کے ساتھ بات چیت کے بعد ہی طے پائے گا۔ایک تقریب کے حاشیہ پر یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے موصوف مشیر نے کہا: ’ہم کسی بھی پنڈت بھائی کو زبردستی اٹھاکر وہاں نہیں رکھیں گے، سرکار کی طرف سے تمام متعلقین خاص کر پنڈت بھائیوں کے ساتھ بات چیت ہو گی، ان کو جو ماڈل پسند آئے گا وہی چلایا جائے گا‘۔فاروق خان نے کہا کہ ہم کشمیری پنڈتوں کو واپس گھر لانے پر کام کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’ایک آئیڈیل موقع یہی ہے کہ انہیں اپنے گھروں میں واپس جانا چاہئے، ہم اس پر کام کررہے ہیں، کسی کو زبردستی گھر نہیں بھیجیں گے، جو کچھ ہوگا متعلقین کے ساتھ بات چیت کے بعد ہی ہوگا، جو چیز انہیں پسند آئے گی وہی کی جائے گی‘۔انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار مہاجر پنڈتوں کی بہبودی کے لئے کئی اسکیمیں چلارہی ہے۔موصوف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر میں اگر کسی نے کسی پنڈت کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوگا تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا