سی اے اے ہمارا اندرونی معاملہ

0
0

غیر ملکی فریق کا کوئی کردار نہیں:ہندوستان
یواین آئی

نئی دہلی؍؍حکومت نے اقوام متحدہ حقوق انسانی کمیشن کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون سے متعلق ہندوستان کے سپریم کورٹ میں مداخلت کی عرضی داخل کئے جانے کی سخت مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان کی اقتدار اعلی سے جڑے موضوعات پر غیر ملکی فریق کاکوئی کردار نہیں ہوسکتا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ جنیوا میں واقع ہندوستانی مشن نے کل شام اقوام متحدہ حقوقی انسانی کمیشن کو اطلاع دی ہے کہ ان کے دفتر نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )2019 کے سلسلے میں ہندوستان کی سپریم کورٹ میں ایک مداخلت کی عرضی داخل کی ہے ۔انہوںنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ حقوق انسانی کمیشن نے کہا ہے کہ سی اے اے ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور یہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے قانون بنانے کی آزادانہ اختیاروں سے جڑا موضوع ہے ۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ ہندوستان کے اقتدار اعلی سے جڑے موضوعات پر کسی بھی غیر ملکی فریق کا کوئی کردار نہیں ہے ۔مسٹر کمار نے کہا ہے کہ ہندوستان نے کہا ہے کہ ہمارا واضح مؤقف ہے کہ سی اے اے آئینی طور سے جائز ہے اورہمارے آئینی اقدار کی سبھی ضروریات پوری کرتا ہے ۔ یہ تقسیم کے سانحہ کی وجہ سے انسانی حقوق سے جڑے مسائل پر ہماری طویل مدتی قومی عزم کامظہر ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ حکومت نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور قانون کے مطابق چلتا ہے ۔ ہماری آزاد عدلیہ پر ہمیں پورا اعتماد ہے اور اس کے تئیں مکمل احترام ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں ہمارے اس آئینی مؤقف کی تصدیق ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا