اداکارہ سعدیہ غفار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

0
0

پاکستان کی نامور اداکارہ سعدیہ غفار نے اپنے دوست اداکار و گلوکار حسن حیات کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔اداکارہ نے اپنے نکاح کے دوران لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔جبکہ ان کے شوہر حسن حیات نے بھی نکاح کی ایک رومانوی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔سعدیہ اپنے نکاح کے دوران نہایت خوبصورت عروسی جوڑے میں نظر آئیں جبکہ انہوں نے بہت سادہ میک اپ کیا۔نکاح کی تقریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ان میں سجل علی، صبور علی، اقرا عزیز، یاسر حسین، زارا نور عباس اور اسد صدیقی شامل ہیں۔سعدیہ غفار کی رخصتی کی ویڈیو بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی۔نکاح سے قبل سعدیہ اور حسن کے مایوں اور ڈھولکی کی تقریبات بھی منعقد ہوئی تھی جن کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔خیال رہے کہ رواں سال فروری کے آغاز میں ان دونوں اداکاروں کی منگنی ہوئی تھی۔کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو 26 سالہ سعدیہ غفار ‘مات’، ‘ایسی ہے تنہائی’ اور ‘کس دن میرا ویاہ ہووے گا’ جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا