نہروں یواکیندرا پونچھ کاچار روزہ کیمپ

0
0

ریاض ملک

منڈی؍؍ضلع پونچھ کے بلاک ساتھرہ کے گاوں فتح پور میں 20 فروری سے 23 فروری 2020 تک چلنے والی ورک شاپ اہتمام کیا گیاتھا۔ پروگراموں کے حوالے سے ہاشمی یوتھ کلب کے صدر سرفراز احمد نے ذرائع سے بات کرتے ہوے کہا نہرو یواکندرا منسٹری آف یوتھ سروس اینڈ سپورٹ گورنمنٹ آف آنڈیا کی جانب نوجوانوں میں سرکاری اسکیموں کی جانکاری اور کھیل کود سے متعلق بیداری پیداکرناہے۔ بیس فروری تا تئیس فروری تک چلنے والے کیمپ کے بارے جانکاری و بیداری یوتھ میںفراہم کی گئی اس دوران یوتھ کی مدد سے محلہ شیخاں فتح پور میں ایک باولی کو مکمل کیا گیا۔ جس سے وہاں کی عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ اس دوران یوتھ کے ساتھ جانکاری کو بھی منعقد کیا گیا۔ ان مواقعوں پر یوتھ کے علاوہ متعدد لوگوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں پانی بچاؤ کی اہمیت اور آس پاس ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے بارے میں تفصیل سے بتایاگیا۔ اس کے بعد دیگر دوسرے چھوٹے چھوٹے پروگرام کرکے گاوں کے مختلف محلہ جات میں لوگوں کو سرکاری اسکیموں اور دوسرے صاف صفائی ستھرائی پر جامع جانکاری دی گئی۔ اس کے علاوہ بھی 23 فروری کے بعد مختلف محلہ جات میں پروگرام منعقد کئے گئے۔ انہوں یوتھ کے کام کاج کو قریب سے سمجھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت پڑے لکھے نوجوانوں کو ضرورت ہے کہ وہ یوتھ کی مقاصد کو سمجھتے ہوے یوتھ کے ساتھ ملکر کام کریں یہ پروگرام یوتھ کے لئے نہایت ہی کارگر ثابت ہوگا اس موقع پر یوتھ کے دوسرے کا رکنان کے ساتھ ساتھ نیشنل یوتھ وئیلنٹر رخسانہ کوثر کے علاوہ جبین اختر واحدہ حانم فردوس احمد محمد افراز محمد عمران سجاد حسین محمد ظہیر وغیرہ نے تمام پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا