عمرارشدملک
راجوری؍؍ون سٹاپ سینٹر راجوری نے خواتین کے عالمی ہفتہ وار پروگرام کا آغاز ائی ٹی ائی راجوری میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ کی ہدایت اور نوڈل آفیسر او ایس سی بلال میر کی نگرانی میں خواتین کے عالمی ہفتہ وار پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ ہفتہ وار پروگراموں میں خواتین کو بیدار کرنے کے لئے مختلف قسم کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ خواتین کے عالمی ہفتہ وار پروگرام کا آغاز ائی ٹی ائی راجوری میں کیا گیا۔ پروگرام میں ایڈمنسٹریٹر ون سٹاپ سینٹر راجوری نیتو شرما نے ائی ٹی ائی کی طالبہ کو خواتین کے حقوق کے بارے میں بیدار کیا۔ وہیں اس موقع پر ائی ٹی ائی پرنسپل سجاد حسین، میونسپل کونسلر رابیہ قریشی، نارئیاں ویسٹ سرپنچ جگمون کور، کیس ورکر او ایس سی سکشم شرما، او ایس سی ممبر سوبیہ کوثر، ائی ٹی ائی سٹاف اور طالبہ موجود تھے۔ اس موقع پر نیتو شرما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد طالب علموں کو خواتین کے حقوق کے بارے میں جانکاری دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنی چاہئے اور ہر طرح سے خودکفیل بننے کے لئے ٹیکینل کاموں میں مہارت حاصل کرنی چاہیے۔ نیتو شرما نے بتایا کہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مختلف اسکیموں اور قوانین کو بھی متعارف کیا ہے اور ساتھ ون سٹاپ سینٹر بھی جگہ جگہ قائم کئے تاکہ خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں بتایا جاسکے۔ پرنسپل ائی ٹی ائی راجوری سجاد حسین نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ صنف متوازن معاشروں کی تشکیل کے لئے آگے آنا ہوگا۔