کہا آرٹیکل 370 ، 35-A کو منسوخ کرنے کے بعد جموں کے کشمیر ریاست کو UT میں تنزلی کے بعد ،بھاری قیمت چکاناپڑی
ؒلازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی ، چیف الیکشن ، ہندوستان کی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں کشمیر کو مکمل حیثیت سے مکمل ریاست بنانے کا اعلان کریں اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو پارلیمنٹ کا اجلاس اور جموں کشمیر کو ریاست اور خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے بل پیش کرنے کی اپیل کریں۔ ڈمپل نے وزیر اعظم مودی ، چیف الیکشن ، ہندوستان کی سپریم کورٹ سے اسمبلی انتخابات کرانے اور سیاسی عمل جموں کشمیری کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ ڈمپل نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کو 370اور35اے ختم کرنے کیبعد یونین علاقے کو میں ریاست کی تنزلی کے بعد بھاری قیمت اداکرناپڑی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں جموں کشمیر کوریاست کادرجہ بحالی کا کا اعلان کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام نریندر مودی کے ہر قدم میں کھڑے ہوئے چاہے وہ370کاخاتمہ ہو،35اے کی منسوخی ہو،این پی آریویاسی اے اے، ہرموقع مودی کاساتھ دیا۔انہوں نے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے سوال کیا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو کیا ملا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ چالیس بی جے پی وزراء نے دورہ کیالیکن صرف خزانہ عامرہ کی لوٹ کی،ان کادورہ تعمیری نہیں تھا،کسی مقصدسے نہ تھا،عوام کو درپیش اصل مسائل پراُنہوںنے کان نہ دھرے۔پریس کانفرنس میں موجود سینئر قائدین میں ستپال کوہلی ، چون لال شیر ، رام کپور ، وجئے کھجوریا ، بشن سنگھ ، صدام حسین ہیں۔