کھیل کود نوجوانوں میں نظم و ضبط اور مثبت سوچ کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ فاروق خان

0
0

تیسرے آل اِنڈیا شیرِ ڈوگر پنڈت پریم ناتھ ڈوگرہ میموریل فٹ بال گولڈ کپ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گور نر کے مشیر فاروق خا ن نے آج منی سٹیڈیم پریڈ گرائونڈ میں تیسرے آل اِنڈیا شیر ڈوگر پنڈت پریم ناتھ ڈوگرہ میموریل فٹ بال گولڈ کپ ٹورنامنٹ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے کہا کہ کھیل سرگرمیوں کی بدولت نوجوانوں میں نظم و ضبط اور مثبت خالی کے جذبے پروان چڑھتے ہیں اور وہ نشیلی اَدویات اور دیگر غلط عادتوں سے دور رہتے ہیں۔فاروق خان نے کہا کہ سٹیڈیم کو بین الاقوامی سطحوں کے معیار کے مطابق سٹیڈیم کی اَز سر نو تجدید نو کی جائے گی تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات دستیاب ہوسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ فٹ بال ایک مقبول عام کھیل ہے اور دُنیا کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر کے لوگ بھی اِس کھیل سے کافی محبت کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں خوشی ہو رہی ہے کہ جموںوکشمیر اِس ٹورنامنٹ کے ذریعے سے ملک بھر کی مختلف ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ 2؍ مارچ سے 12؍ مارچ تک کھیلا جائے گا اور لگ بھگ ملک کے تمام حصوں کی ٹیمیں اِس میں شرکت کر رہی ہے ۔ اِفتتاحی میچ ڈوگرہ ایف سی اور سٹیٹ فٹ بال اکیڈیمی کے درمیان کھیلا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا