سب ضلع ہسپتال بانہال مریضوں کے لیے دردسر

0
0

ہسپتال کا گرائونڈ گاڑیوں کی پارکنگ میں تبدیل،بی ایم او بانہال ہاتھ پہ ہاتھ دھرے تماشائی
ملک شاکر

بانہال؍؍سب ضلع ہسپتال بانہال میں مریضوں سے زیادہ گاڑیوں سے برا ہوا ہوتا ہے جسے دیکھنے کے بعد ہسپتال کے گراونڈ کا تصور کرنا بہت مشکل دکھائی دیتا ہے کیونکہ ہسپتال میں لوکل گاڑیوں کے بڑی تعداد پارکنگ میں لگی ہوئی ہوتی ہیں اس کے علاوہ ہسپتال میں کام کر رہے ملازمین کی گاڑیاں بھی گراونڈ میں پارکنگ کے لئے لگی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جب کبھی بھی جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر کوئی سڑک حادثہ پیش آتا ہے تو اس وقت ایمبولینس گاڑی کو ہسپتال سے جاے واردات تک جانے کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ لوکل گاڑیوں کی پارکنگ کی وجہ سے ایمبولینس کو گاڑیوں کے بیچ پھسایا جاتا ہے اور لوگ عوام غصے سے حادثے کے وقت توڑ پھوڑ پر اتر آتی ہے اور مجبوراً پولیس پر انگلی اٹھائی جاتی ہے جبکہ پولیس کے حرکت میں آنے سے پہلے بی ایم او بانہال پرذمہ داری آید ہوتی ہے۔بی ایم او بانہال کی نااہلی کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہسپتال میں لوکل اور ملازمین کی گاڑیوں کی پارکنگ کی وجہ سے ایمبولینس گاڑی کو ہسپتال کے باہر کھڑا کر دیا گیا اور بی ایم او بانہال کی جانب سے کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ اور جب معاملہ پولیس تک پہنچا تو مریضوں کو مشکلات کا سامنا کر دیکھتے پولیس نے کارروائی شروع کی تو ہسپتال میں ملازمین اور پولیس کے درمیان گہما گہمی ہوئی اور مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔ مسلہ اتنا بڑھ گیا کہ ایس ڈی پی او بانہال کو ہسپتال کا رخ کرنا پڑا اور پورے معاملے کو بی ایم او بانہال و دیگر میڈیکل سٹاف کے ساتھ سلجھایا۔اس سلسلے میں بی ایم او بانہال کی طرف سفر کر رہے مریضوں کی انگلی اٹھ رہی تھی مریضوں اور عوام نے بی ایم او بانہال کی نااہلی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب ضلع ہسپتال بانہال کا نظام بہتر بنانے کے لئے بی ایم او بانہال کو سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا