شہریوں اور تاجروں کا ’سٹی چوک‘کا نام بدلنے پر اظہار برہمی

0
0

جموں میں اب یاتری نواس چوک کا نام ’با با امر ناتھ‘ چوک ہوگا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں کے پرانے شہر کے لوگوں بالخصوص تاجروں نے تاریخی ’سٹی چوک‘کا نام بدل کر ’بھارت ماتا چوک‘رکھنے کی کارروائی کو ووٹ بینک کی سیاست سے تعبیر کرتے ہوئے چوراہے کے بیچوں بیچ نصب کردہ بورڈ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔دو مشہور چوکوں کے نام تبدیل ہونے کے بعد اب یاتری نواس کے قریب ایک اور چوک کا نام تبدیل ہوکر ’بابا امرناتھ‘ چوک ہوگا۔ بتادیں کہ بی جے پی کی قیادت والی جموں میونسپل کارپوریشن نے جموں کے پرانے شہر میں واقع ’سٹی چوک‘ کا نام بدل کر ’بھارت ماتا چوک‘ اور ’سرکیولر روڈ‘چوک کا نام ’اٹل جی چوک‘رکھا دیا ہے۔تاریخی سٹی چوک کے ایک رہائشی نے نامہ نگاروں کو بتایا: ’اگر بھارت ماتا کی عزت کرنی ہے تو دل سے کرو۔ چوکوں کا نام بھارت ماتا رکھنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اس طرح کی حرکتوں سے لوگوں کے جذبات کو بھڑکایا جارہا ہے۔ اس چوک کا نام سٹی چوک ہے تو سٹی چوک ہی رہنا چاہیے۔ انتظامیہ جلد بازی کررہی ہے۔ ووٹ بینک کی سیاست کی جارہی ہے‘۔ ایک تاجر نے کا کہنا تھا: ’چوک کا نام بدلنے سے یہاں کے لوگوں اور بالخصوص دکانداروں کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ وہ اپنا پتہ سٹی چوک لکھتے تھے لیکن اب انہیں اپنا پتہ بدلنے کے لئے کاغذی کارروائی کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔ سٹی چوک ایک تاریخی چوک ہے‘۔ایک دکاندار کا کہنا تھا: ’چوک کا نام راتوں رات بدل دیا گیا۔ میری یہاں پچاس سال پرانی دکان ہے۔ پورے جموں وکشمیر کے لوگ اس چوک کو سٹی چوک کے ہی نام سے جانتے ہیں۔ نام بدلنا صحیح فیصلہ نہیں ہے۔ اس کا نام سٹی چوک ہی رہنا چاہیے‘۔ دو مشہور چوکوں کے نام تبدیل ہونے کے بعد اب یاتری نواس کے قریب ایک اور چوک کا نام تبدیل ہوکر ’بابا امرناتھ‘ چوک ہوگا۔بتادیں کہ بی جے پی کی قیادت والی جموں میونسپل کارپوریشن نے جموں کے پرانے شہر میں واقع ’سٹی چوک‘ کا نام بدل کر ’بھارت ماتا چوک‘ اور ‘سرکیولر روڈ ’چوک کا نام ‘اٹل جی‘ چوک رکھا دیا ہے۔جموں شہر کے بعض چوکوں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ حال ہی میں منعقدہ جموں میونسپل کارپوریشن کے جنرل ہاؤس اجلاس میں لیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ یاتری نواس کے قریب بھگوتی نگر پل پر دو تین دنوں کے اندر اندر ’با با امرناتھ‘ چوک کا بورڈ نصب کیا جائے گا جبکہ جن دو چوکوں کے نام پہلے ہی تبدیل کئے گئے ہیں ان پر ’بھارت ماتا‘ چوک اور ’اٹل جی‘ چوک کے بورڈ نصب کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جموں کے اولڈ سٹی میں واقع ’کچی چھاؤنی‘ چوک میں عنقریب سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے مجسمے کو نصب کیا جائے گا۔ادھر جموں کے شہریوں نے ان چوکوں کے نام تبدیل کرنے پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جہاں بعض لوگوں نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے مزید چوکوں کے نام تبدیل کرنے پر زور دیا ہے وہیں بیشتر لوگوں کا ماننا ہے کہ انتظامیہ کو جگہوں کے نام تبدیل کرنے کے بجائے ترقیاتی کاموں پر اپنی اینرجی صرف کرنی چاہیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا