وہ صحافی کو اپنی کار سے کچل دیناچاہتاتھا،عینی شاہدین کادعویٰ
نمائندہ لازوال
پونچھ ؍؍جے بی سنگھ پر سدھیر سنگھ نامی ایک طبی اہلکار نے مبینہ طورپر اس وقت قاتلانہ حملہ کیا جب وہ ڈگری کالج پونچھ میں پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ یہ واقعہ پیرا میڈیکل امتحانات کے دوران پیش آیا جو گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں جاری تھے جس میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کا ایک ملازم تھا جو ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ میں ڈینٹل اسسٹنٹ کے عہدے پر تعینات ہے اورمبینہ طورپراپنے قریبی طلباء کو دھوکہ دہی ونقل کاسامان فراہم کرنے کے لئے غیر قانونی طور پر مرکز پہنچا تھا۔ پونچھ کے سینئر صحافی موقع پر پہنچے اور سدھیر سنگھ کی کارستانی کواپنے کیمرے میں قیدکرناشروع کیا،پریشانی میں آتے ہوئے سدھیر سنگھ نے پہلے بدسلوکی کی،نازیباکلمات کہیاور صحافیوں کا تعاقب کیا اور صحافی کو اپنی کار سے ٹکرانے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے صحافی کو نشانہ بنایا اور یہ ایک قاتلانہ کوشش تھی۔ ڈینٹل اسسٹنٹ کے اس عمل سے ، میڈیا برادران نے اس پر بڑی تشویش ظاہر کی ہے اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے پر ڈی آئی جی وویک گپتا نے صحافی کو مجرم کے خلاف ایف آئی آر کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرل نے بھی انہیں قانون کے مطابق تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی