آر ایس پورہ میں طبی جانچ اور خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز ، جی ایم سی جموں اور شمع فائونڈیشن کے اشتراک سے آر ایس پورہ جموں کے اُداس مرگ میں ایک روزہ طبی جانچ و خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا۔کیمپ کا افتتاح مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے بھوپندر کمار نے انجام دیا۔اِس موقعہ پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھوپندر کمار نے نان کمیونی کیبل ڈیزیز ( این سی ڈی)کی سکریننگ کے اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ اِس کیمپ کے انعقاد کا مقصد لوگوں میں مختلف بیماریوں سے بچنے کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے۔اِفتتاحی تقریب پر چیف میڈیکل آفیسر جموں ،بلڈ ٹرانسفیوژنز سروسز گورنمنٹ میڈیکل جموں کے سربراہ ، این ایچ ایم کے سٹیٹ نوڈل آفیسر ،شمع فائونڈیشن کے چیئرپرسن ودیگر متعلقہ افسران موجو دتھے۔کیمپ میں لگ بھگ 500اَفراد کے حصہ لیا جن کا طبی جانچ کیا گیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا