دوتي چند نے جیتا 100 میٹر میں طلائی تمغہ

0
0

بھونیشور،   (یو این آئی) ہندستان کی سب سے تیز ایتھلیٹ دوتي چند نے پہلے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں ہفتہ کو کلنگا اسٹیڈیم میں 100 میٹر کا طلائی تمغہ جیت لیا۔کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی (کے آئي آئي ٹی) کی نمائندگی کر رہی 24 سالہ دوتي چند نے اسٹارٹ سے لے کر آخر تک اپنی برتری بنائے رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔قومی ریکارڈ حامل دوتي نے 11.49 سیکنڈ کا وقت نکال کر طلائی جیتا۔منگلور یونیورسٹی کی دھن لکشمي ایس نے 11.99 سیکنڈ کا وقت نکال کر چاندی اور مہاتما گاندھی یونیورسٹی کی سنیہا ایس ایس نے 12.08 سیکنڈ میں کانسی کا تمغہ جیتا.دتي کے 100 میٹر میں بہترین وقت 11.22 سیکنڈ ہے اور ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے ان 11.15 سیکنڈ کا وقت نکالنا ہے جس کے لئے وہ سخت محنت کر رہی ہیں۔وہ کھیل کے آخری دن 200 میٹر مقابلے میں بھی حصہ لیں گی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا