——- احتجاجی غزل —–

0
0

مراد ساحل
مہارشٹر،انڈیا

ہے حکومت کا انوکھا فیصلہ حیران کن
ملک میں ہے ہر طرف محشر بپا حیران کن

ہر طرف انسان بے بس چیختا حیران کن
ہو گئی ہے ظلم کی اب انتہاء حیران کن

ہوگئے ظالم عدالت سے رہا حیران کن
مل رہی ہے بے گناہوں کو سزا حیران کن

جاگ جاؤ اب مسلمانو! قیامت ہے قریب!!
دے رہا ہے ہاتف غیبی صدا حیران کن

کیوں پرستش ہو رہی ہے وقت کے فرعون کی
کیوں بھلا بیٹھے ہیں موسیٰ کا عصاء حیران کن

آج ساحل، بات حق کی کوئی سنتا ہی نہیں
ملک کی کچھ ایسی بدلی ہے فضا حیران کن

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا