واشنگٹن،یکم مارچ(سپوتنك) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان سے امن معاہدے کے بعد وہ اب طالبان کے رہنماؤں کے ساتھ جلد ملاقات کرسکتے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے یہاں ہفتہ کو منعقد پریس کانفرنس میں کہا’’میں مستقبل میں جلد ہی طالبان کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کر سکتا ہوں اور ہم امید کرتے ہے کہ طالبان اپنے کہے پر کھڑا اترے گا‘‘۔
مسٹر ٹرمپ نے طالبان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان معاہدے پر عمل نہیں کرے گا تو امریکی فوجیوں کو واپس افغانستان میں تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا’’اگر کچھ غلط ہوا تو ہم اس طرح کی کارروائی کریں گے جو آج تک کسی نے نہیں دیکھی ہو گی لیکن امید کرتے ہیں کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی‘‘۔
امریکہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ ہفتہ كوطویل عرصہ سے منتظر اس امن معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اگر طالبان امریکہ کی شرائط مان لیتاہے تو ناٹو افغانستان سے اپنی فوج 14 ماہ کے اندر واپس بلا لے گا۔ اس امن معاہدے سے افغانستان میں تقریبا 19 برسوں سے جاری لڑائی کے ختم ہونے اور اس سے اس ملک کی ترقی کا راستہ کھلنے کی توقع ہے۔