گاندربل میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھاٹی کی طرف سے بزرگوں کے تئیں حقوق کے حوالے سے ایک جانکاری کیمپ کا اہتمام

0
0

مختار احمد

گاندربل؍؍سماج میں بزرگوں کے حقوق کے حوالے بیداری پیدا کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں یک روزہ سمینار کا انعقاد ہوا۔اس کیمپ کا انعقاد اتھاٹی کے چیرمین محمد یوسف وانی کی نگرانی اور ہدایت پر کیا گیا۔اس موقعے پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سیکٹری سجادالرحمان منصف جے ایم۔آئی سی گاندربل۔محکمہ سماجی بہبود کی محترمہ شاہدہ کئی سرکردہ وکلاء کے علاوہ بزرگوں کی ایک خاصی تعداد موجود تھیں۔اس موقعہ پر مقررین نے بزرگوں کے تئین سماج کے حقوق پرچروشنی ڈالی اور ان کے قریبی رشتہ داروں پر زور دیا کہ وہ ان بزرگوں کے حوالے سے اپنا بہتر رول ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ملکی آئین نے بزرگوں کو اپنی زندگی آسانی اور باعزت سے گزارنے کے لئے حقوق واضع کئے ہیں اور جو شخص ان حقوق کو سلب کرے گا وہ قانون کا مجرم ہوگا۔ انہوںنے مزید کہا کہ یہ بزرگ لوگ سماج کے اٹوٹ انگ ہیں اور ان کی عزت اور ان کے تئین فرض کو نبھانا ہم پر فرض ہے۔انہوں نوجوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ کل وہ بھی بزرگوں کی دہلہز ہر کھڑے ہونگے اور عزت آج بزرگوں کو دیں گے کل ان کو واپس بدلے میں ملے گی۔اس موقعے پر موجود لوگوں نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھاٹی کی اس کوشش کو سراہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا