دیر رات اجمیر پہنچا پاکستانی زیئرین کا وفد

0
0

غریب نواز کے سالانہ عرس میں آئے 211 زائرین، سخت سیکورٹی کے درمیان پہنچایا آرام گاہ
ٓاظہرعمری

اجمیر؍؍ خواجہ معین الدین حسن چشتی غریب نواز کے سالانہ عرس کے موقع پر 211 رکنی پاکستانی زائرین کا وفد جمعہ کی رات سوا دو بجے ٹرین سے اجمیر پہنچا۔ یہ پاکستانی زائرین اجمیر میں 7 مارچ تک قیام کریں گے۔پاکستانی زائرین کو اجمیر اسٹیشن پر اترتے ہی سیکورٹی گھیرے میں لے لیا گیا۔انہیں سخت سیکورٹی کے درمیان اسٹیشن سے روڈویز کی بسوں میں پرانی منڈی واقع اسکول عمارت لایا گیا، جہاں ان کے لئے ٹھہرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق پاک وفداجتماعی طور پر تین مارچ کو چادر پیش کرے گا۔پاکستانی زائرین روزانہ دوپہر 2 سے 6 بجے تک زیارت کر سکیں گے۔ بیس زائرین کے جتھے کو ایک ساتھ زیارت کوموقع ملے گا۔ پاکستانی زائرین کو اکیلے گھومنے کے لیے منع کیا گیا ہے۔ ہرزائرین پر دو پولیس اہلکار نگرانی رکھیں گے۔پاکستانی زائرین کا وفد 2017 کے بعد اس سال آیا ہے۔ وفد میںشامل کچھ زائرین پہلی بار اجمیر شریف آئے ہیں۔ وہ یہاں پہنچ کر جذباتی ہو گئے۔ اسٹیشن پر اترتے ہی خواجہ غریب نواز کی زمین میں سر جھکائے۔ وہیں وفد کی اجمیر آمد پر اس کی حفاظت اور دیگر ذمہ داریوں کو لے کر ضلع اور پولیس انتظامیہ مکمل طور مستعد ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا