لوگوں کے مسائل کو بروقت حل کرنا اِنتظامیہ کی ترجیح۔ آر آر بھٹناگر

0
0

جموں میں کئی لوگوں کے مسائل سنے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا ہے کہ لوگوں کی طرف سے اِنتظامیہ کی نوٹس میں لائے گئے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے بروقت اقدامات کئے جانے چاہئیں تاکہ عام لوگوں کو دِقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مشیر موصوف نے آج یہاں کنونشن سینٹر کئی لوگوں اور وفود کے مسائل سنے ۔اِس موقعہ پر مختلف محکموں کے افسران بھی موجودتھے جنہیں کئی مسائل کے حل کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات دی گئیں۔ٹرانسپورٹ نگر ڈونگیاں کے ایک وفد نے علاقے میں پمپ سیٹ نصب کرنے کی مانگ کی ۔کیراں محلہ بنتلاب سے آئے عوامی وفد نے علاقے میں رابطہ سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا مطالبہ کیا۔محکمہ صحت عامہ میں کام کر رہے آئی ٹی آئی تربیت یافتہ ورکروں نے اپنی مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے بقایا مشاہرہ کی واگزاری کی مانگ کی۔سوریہ وہار ، آنند نگر ، بوہڑی اور ہری وہار کنجوانی سے آئے وفود نے بھی اپنے مسائل مشیر کی نوٹس میں لائے۔ا س کے علاوہ دیگر کئی عوامی وفود نے بھی اپنے مسائل کے حل میں انتظامیہ کی مداخلت طلب کی۔عوامی وفود سے بات کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ لوگوں کے مسائل بروقت حل کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لئے ایک منظم لائحہ عمل کے تحت کام کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے لوگوں کے جائز مطالبات پورا کرنے کا یقین دِلایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا