چھ اپوزیشن پارٹیوں نے کووند کو خط لکھا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍غیر کانگریسی چھ اپوزیشن پارٹیوں نے صدر رام ناتھ کووند نے دہلی تشدد کے الزامات اور اشتعال انگیز تقریر کرنے والے لیڈروں کے خلاف فوری طور سے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور راحت کیمپ کھولنے کی درخواست کی ہے ۔مسٹر کووند نے ان پارٹیوں کو جب ملنے کے لئے وقت نہیں دیا تو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسی) کے منوج جھا، نیشنلسٹ کانگریس (این سی پی) کے پرفل پٹیل، عام آدمی پارٹی (آپ) کے سنجے سنگھ، دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے ) کے ٹی آر بال اور لوک تانترک جنتا دل (ایل جے پی) کے شرد یادو نے انہیں خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا۔خط میں ان لیڈروںنے مسٹر کووند سے کہا ہے کہ وہ راجدھانی میں تشدد کے واقات سے کافی پریشان ہیں جس میں 42 لوگ مارے گئے ۔ اس لئے آپ سے مل کر ہم لوگ کچھ باتیں کرنا چاہتے تھے اور آپ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کرنا چاہتے تھے لیکن ہمیں بتایا گیا ہے کہ آپ 28 فروری سے 2 مارچ کے درمیان ہم لوگوں سے ملنے کے لئے وقت نہیں ہیں تو ہم لوگ اس خط کے ذریعہ آپ سے کچھ باتیں کہنا چاہیں گے ۔دہلی میں گزشتہ دنوں جو واقعات پیش آئے وہ بہت ہی شرمناک ہے اور اس واقعات میں 42 لوگوں کی موت ہوگئی اور 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ۔ لوگوںکے گھروں اور دکانیں جلائی گئیں۔ اس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جن لوگوںنے اشتعال انگیز تقریر کی ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہئے ۔ فساد سے متاثرین کے لئے راحت کیمپ قائم کئے جائیں اور لفٹنٹنٹ گورنر کو حکم دیا جائے کہ صورت حال کو جلد سے جلد معمول پر لایا جائے ۔ جو ہلاک ہوئے ہیں یا جن کی دکانیں جلی ہیں انہیں مناسب معاوضہ دیا جائے ۔ خط میں ان لیڈروں سے کہا ہے کہ تشدد سے متاثرہ علاقوں میں انہیں مارچ کرکے امن قائم رکھنے کے لے لئے تعاون دینے کی اجازت دی جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا