حدمتارکہ پہ خاموشی پھرٹوٹی

0
0

پاکستانی افواج نے رہا ئشی علاقو ں اورفو جی چوکیو ں کا نشانہ بنا یا،معقول جواب دینے کافورسرزکادعویٰ
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍محض کچھ دنو ں کی خا مو شی کے بعد پا کستا نی افو اج نے جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے سرحدی ضلع پونچھ کے منکو ٹ سیکٹرمیںگو لہ با ری کی جس کا بھا رتی افو اج نے بھی جو اب دیا ، اس دوران پا کستا نی افو اج نے درجنو ں رہا ئشی علاقو ں اورفو جی چوکیو ں کا نشانہ بنا یا ۔ اور زور دار گو لہ با ری کی تاہم گو لہ با ری سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ آر پار گولہ باری اور شنلنگ سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی ہے۔مقامی ذرائع نے کہا کہ کراس فائرنگ کے دوران متعدد شیل آبادی والے علاقے میں بھی گر گئے ہیں تاہم کو ئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کا جواب بھارتی افواج کی طرف سے دیا گیا ۔ فو جی زرائع نے بتا یا کہ پا کستا نی افو اج نے چھو ٹے اور درمیانہ دررجہ کے ہتھیاو ں کا استعمال کر تے ہوئے منکو ٹ سیکٹر کے ساگرہ ، منکو ٹ اور چھجلہ ٹائی کے علاقو ں میں گو لہ با ری کی ، التبہ گو لہ با ری سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین 2003میں جنگ بندی معاہدے طے پایا تھا اور اس سلسلے میں اُس وقت کے پاکستانی رینجرس کے سربراہ اور بی ایس ایف کے سربراہ کے علاوہ دونوں ممالک کے دفاعی افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ نئی دلی میں ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک نے سرحدوں پر امن قائم کرنے کیلئے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کئے اور بلا اشتعال گولہ باری کو بند رکھنے کا عہد کیا تھا ۔ تاہم 2009میں ہوئے ممبئی حملوں کے بعد ایک سرحدوں پر ایک مرتبہ پھر گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوں ممالک کے افواج ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا