انڈونیشیا: شدید بارشوں سے سیلاب آگیا ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

0
0

یو این این

جکارتا؍؍انڈونیشیاکے دارالحکومت میں شدیدبارشوں کے بعدمنگل کوجکارتاکے درجنوں نواحی علاقوں میں سیلاب آگیا،جیساکہ کئی سالوں میں آنے والے بدترین سیلاب میں سے ایک کے دوران تقریبادوماہ قبل 70کے قریب افرادہلاک ہوئے تھے ۔تازہ ترین سیلاب کے بعدہلاکتوں کی فوری طورپرکوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے ،تاہم نواحی علاقوں میں مٹی کے پانی کی وجہ سیاحی علاقوں میں مٹی کے پانی کی وجہ سے کاروبارزندگی معطل ہوکررہ گیاہے ،جبکہ بعض اضلاع میں بجلی کانظام درہم برہم ہوچکاہے ۔انڈونیشیاکے قدرتی آفات پرقابوپانے سے متعلق ادارے کی جانب سے اعلان کے مطابق کم ازکم 81علاقے خالی کرائے جاچکے ہیں ،جبکہ درجنوں سڑکیں بندہیں اوربعض ریلوے لائنیں بندہوچکی ہیں۔دن میں دیرگئے مزیدبارشوں کی توقع ہے ۔ادارے کے ترجمان آگیوس ویبووونے ٹوئیٹرپرکہاکہ سیلاب کی صورتحال مزیدپھیلنے کی توقع ہے ،بعض اضلاع میں سیلابی پانی 127سنٹی میٹر(چارفٹ تک )بلندہوچکاہے ۔نومبرکے قریب شروع ہونے والے موسم سرماکے دوران سیلاب سے زیریں شہری علاقے لپیٹ میں آنے کاخطرہ ہے ۔جنوری میں شدیدبارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے سے جکارتااوراس کے نواحی علاقوں میں سترکے قریب افرادہلاک ہوگئے تھے ،جبکہ ہزاروں کی تعدادمیں لوگوں کوعارضی پناہ گاہوں میں نقل مکانی کرناپڑی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا