مودی نے ٹرمپ کے سامنے دہشت گردی اور ایچ ون بی ویزاکا معاملہ اٹھایا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی کے مابین تقریباََ پانچ گھنٹے ہوئی بات چیت میں دہشت گردی او رایچ ون ویزہ کا معاملہ بھی اٹھا۔مسٹر ٹرمپ کے دو روزہ ہندستان کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے مابین سلامتی، دفاع، توانائی، تکنالوجی اور کاوربار سمیت کئی امور پر بات چیت ہوئی۔ خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے بتایا کہ دونوں لیڈروں نے پیر اور منگل کو مختلف مواقع پر کل ملاکر تقریباََ پانچ گھنٹے بات چیت کی۔ اس میں آج صبح حیدرآباد ہاوس میں ہوئی تفصیلی بات چیت بھی شامل ہے ۔ خاص طورپرسلامتی و دفاع، توانائی، تکنالوجی اور کاروبار، لوگوں کے درمیان آپسی رابطہ، عالمی امور اور کچھ علاقائی امور پر بات چیت ہوئی۔ ہندستان نے امریکہ کے سامنے پاکستان کی اعانت یافتہ دہشت گردی اور ایچ ون بی ویزا کا معاملہ بھی اٹھایا۔کاروبار کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں ایک خاص سطح پر اتفاق رائے ہوئی ہے لیکن ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی کاروبار سے وابستہ دستاویزات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں مسٹر شرنگلا نے کہاکہ دونوں ممالک نے سرحد پار کی دہشت گردی، دہشت گردی کو ملنے والی مالی مدد کے لئے ذمہ داری طے کرنے اور نشیلی دواوں کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک کے مابین مل کر دہشت گردی سے لڑنے پر بھی رضامندی ہوئی۔ انہوں نے حالانکہ یہ بھی کہا کہ بات چیت کے بارے میں پوری معلومات میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ ہندستان نے ایچ ون بی ویزا کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ہم نے یہ بتایا کہ ہندستانی پیشہ ور امریکہ کے ہائی ٹیک سیکٹر کی ترقی میں کافی اہم کردارادا کرتے ہیں۔ وہ وہاں کے جمہوری پس منظر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آٹھ برس سے کم وہاں کام کرنے والے ہندستانی پیشہ وروں کو سماجی سلامتی میں دی گئی سبسکرپشن کی رقم واپس کرنے کا معاملہ بھی اٹھا۔امریکی صدر کے اس دورہ کی کامیابی کے بارے میں پو چھے گئے ایک سوال کے جواب میں خارجہ سکریٹری نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت کو مزید مضبوط کرے گا۔ امریکہ کے ساتھ دفاع و سلامتی، تکنالوجی، تحقیق و ترقی، کامرس، توانائی اور لوگوں کے مابین رابطہ پر بات چیت ہوئی۔ یہ تمام موضوعات دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا