یواین آئی
سرینگر؍؍ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک جنگجو تنظیم کے ایک بالائی زمین کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک ثقہ اطلاع کے مطابق سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے پلوامہ کے کولہ بگ علاقے میں پیر کی شب چھاپے کے دوران ایک جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک بالائی زمین کارکن کو گرفتار کیا۔تاہم گرفتار کارکن کی شناخت فی الوقت معلوم نہیں ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق سال رواں کے دوران سیکورٹی فورسز نے اب تک جنگجوؤں کے قریب 50 بالائے زمین ورکروں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جبکہ جموں کشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک 25 جنگجو مارے گئے ہیں۔