پہلے ہی روز غیرمعمولی گھماگھمی بچوں میں خوشی
ریاض ملک
منڈی؍؍جموں کشمیر کے سرما کے تحت آنے والے تمام علاقوں میں تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھول گئے ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوے منڈی ایجوکیشن زون کے تحت انے والے سرکاری وغیر سرکاری اسکول بھی کھل گئے ہیں۔ البتہ بعض بالائی علاقوں میں ٹھنڈ اور برف کے باوجود بھی اساتذہ اسکولوں میں پہونچے مگر بچوں کی حاضری بہت کم رہی آج صبح سے ہی قدر رونق دیکھنے کو ملی ہے۔ چاہیے پہلے دن بچوں کی حاضری بہت کم رہی تاہم پھر بھی بچوں میں خوشی کی لہرنظر آئی ہے۔منڈی میں بعض اسکولوں میں جہاں بچوں کی کم حاضری کی وجہ سے بعض اسکولوں میں مارنگ اسمبلی بھی نہیں ہو پائی ہے۔ بعض سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں خوب گھماگھمی رہی اور مارنینگ اسمبلی بھی دیکھنے کو ملی جبکہ بوئیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی و گلرز ہائیر سکنڈری سکول منڈی میں نا ہی مارنینگ اسمبلی دیکھنے کو ملی نہیں اور نہ ہی بچے سکول میں حاضر رہے۔ پرنسپل بوئیز ہائر سکنڈری سکول منڈی نے نمائیندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بچوں کے داخلے جاری ہیں۔ اس لئے طلباء حاضر نہیں ہیں َانہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ تک بچے سکول میں حاضر ہو جائیں گے۔ اور کلاسیں بھی شروع ہو جائیں گی۔اس موقع پر کئی طلباء نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار بروقت سکول کھلنے سے امیدکی ایک کرنے لگ رہی ہے کہ ہماری تعلیم متاثر نہیں ہو گی۔