مڈل اسکول کنالہ کو آپ گریٹ کیا جائے ہائی

0
0

اسکول جانے کے لئے پندرہ کلو میٹر کا پیدل سفر طے کرنا طلاب کو مشکل
عبدالقیوم

خواص ؍؍خواص کے سرکاری مڈل اسکول کنالہ کو اپ گریڈ کرنے پرمقامی لوگوں نے زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواص زون کے سرکاری مڈل اسکول کنالہ سے ہائی اسکول بیس سے پندرہ کلو میٹر دور پر ہیں تاہم مڈل اسکول کنالہ کے طلاب کو ہائی اسکول جانے کے لئے پندرہ بیس کلو میٹر دور پیدل چلنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اس اسکول کی طرف محکمہ تعلیم نے آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا ہے ۔اس وقت اس اسکول میں ایک سو زائد طلاب زیر تعلیم ہیں اوریہاں کے بچوں میں پڑھائے کا بہت شوق ہے۔ اس ترقی یافتہ دورمیں یہاں کا ہر ایک غریب تعلیم کی طرف توجہ دے رہا ہے بچے چاہتے ہیں کہ ہم تعلیم سے آراستہ ہوں لیکن بات یہاں آکر ٹھر جاتی ہے کہ مڈل اسکول کے بعد ہائی اسکول میں کہاں جائیں اور کس سے آپنا حق مانگے گے اور پیدل چل کر اتنا سفر طے کرنا بہت مشکل ہے یہاں ٹرانسپورٹ کا بندوبست نہیں ہے کہ طلاب گاڑیوں میں بیٹھ کر اسکول جائیں گے ۔سابقہ مقامی لوگوں نے زور دیا ہے کہ ضلع انتظامیہ اس بات کا سخت نوٹس لے اور جلدمڈل اسکول کنالہ کو اپ گریڈ کرکے یہاں کے غریب اور پسماندہ بچوں کو انصاف دیا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا