مالیگاؤں شاہین باغ کے تیسویں دن پچاس ہزار سے زائد خواتین نے کی شرکت انقلابی مشاعرہ کامیاب

0
0

شعراء کرام نے اپنے اشعار کے ذریعے کیا احتجاج
یو این این
مالیگائوںیٔ؍؍ہر روز کی طرح صبح دس بجے سے خواتین کی آمد شروع ہوئی اور آیت کریمہ کا ورد و دیگر اذکار و وظائف کا سلسلہ جاری رہا محترمہ عالمہ زولیخہ ذبد? عقیل احمد و محترمہ مہرالنسائ اشفاق صاحب و دیگر خواتین کی تقاریر و نظم گیت اور انقلابی نعروں کی صدائے بلند ہوتی رہی چونکہ سنی کونسل کے زیرِ اہتمام جاری خواتین اسلام کے اس دھرنے کا تیسواں دن تھا اسی مناسبت سے آج کا خاص احتجاج جو کہ ایک مشاعرے کی شکل میں کیا گیا جو محسن قوم و ملت الحاج یوسف الیاس صاحب و صوفی ملت صوفی غلام رسول قادری صاحب کی نگرانی میں شام سات بجے سے دس بجے تک جاری رہا جس میں شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور و معروف شعرائ حضرات نے بہترین انداز میں اپنے انقلابی اشعار کے ذریعے سے این، آر، سی سی، اے، اے اور این، پی، آر جیسے ظالمانہ قوانین کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا جن میں عالیجناب واحد انصاری صاحب، جناب آزاد انور صاحب، جناب سہیل انجم صاحب، ڈاکٹر انیس بوستانی صاحب، جناب فرحان دل صاحب، جناب رفیق سرور صاحب، جناب رئیس ستارہ صاحب، عالیجناب رئیس قاسمی صاحب ،جناب ملک منظر صاحب، ریاض ہندوستانی صاحب ، اور شاعرات میں محترمہ عالمہ ثوبیہ ثمرین صاحبہ ، محترمہ شگفتہ سبحانی صاحبہ، محترمہ زویہ تحسین صاحبہ نے اپنے انقلابی اشعار کو پیش کیا اور اس کالے قانون کا رد کیا خواتین کے اس دھرنے کو روکنے کے لئے روز نئی نئی افواہ پھیلائی جارہی ہے ان افواہوں کو پھیلانے والوں کے گالوں پر تماچہ دیتے ہوئے پچاس ہزار سے زائد خواتین اسلام نے اس دھرنے میں شرکت کی اور حسین سیٹھ کمپاؤنڈ کا پورا علاقہ بلکہ آگرہ روڈ سے معینیہ مسجد تک اور مدینہ مسجد تک کے خواتین کا جم غفیر لگا رہا راستہ چلتے لوگ روک کر اس احتجاج کا حصہ بنے یہاں تک کہ آگرہ روڈ کے ایک حصے کو بند کرنا پڑھا پھر بھی خواتین کے آنے کا سلسلہ جاری رہا اس انوکھے احتجاج کو دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے حاجی حنیف صابر صاحب بھر پور رہنمائی کرتے رہیں عمران راشد صاحب نے اس انقلابی مشاعرے کی نظامت کو سنبھالا حاجی ذوالفقار احمد جلو سیٹھ، جناب جاوید انور صاحب اور اسیر تاج الشریعہ محمد عمران رضوی صاحب نے ہر طرح سے اس جم غفیر کو سنبھالا ان کے ساتھ ڈاکٹر ارشد، کارپوریٹر تنویر ، مدثر رضا جیلانی ، عامر سہیل، ناصر بھائی، نعیم احمد رضوی، رئیس احمد رضوی، ندیم رضوی، شہزاد احمد، ظہیر عباس (راجو)، جمال احمد، ساجد احمد، رفیق احمد رضوی، محمد سالک، ریاض احمد عطر والے، صدام رضوی، عابد وائر مین، اقبال احمد (بالے) ، اویس احمد، سلیم بھائی، رفیق خان قریشی و دیگر درجنوں افراد شامل رہے اخیر میں محترمہ زولیخہ ذبد? آپا نے تمام عالم اسلام کے مسلمانوں اور جو برادران وطن اس کالے قانون کے خلاف لڑائی کا حصہ بنے ہوئے ہے خاص کر دہلی شاہین باغ کے تمام لوگوں کے لئے دعا کی اور عروبہ مشکوٰ? عقیل احمد کے ساتھ حاضرین نے راشٹر گیت پڑھا اور خواتین کا جم غفیر اپنے گھروں کی جانب چل دیا محمد عمران رضوی صاحب نے دھرنے میں حاضر خواتین اور شعرائ حضرات و میڈیا کے نمائندوں، اخبارات و پریس کے لوگوں اور پولس ڈپارٹمنٹ کا صدر و اراکین سنی کونسل کی جانب سے شکریہ ادا کیا اس طرح کی پریس ریلیز سنی کونسل کی میڈیا انچارج مدثر رضا جیلانی نے جاری کی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا