اسلامی شنگھا ئی تعاون تنظیم کا اجلاس میں بھار ت کی شرکت

0
0

دنیا اور خطے کی سلامتی وامن واستحکام کے تحفظ کی کوششوں پر تبادلہ خیال
سرینگر؍؍ اسلامی شنگھا ئی تعاون تنظیم( ایس سی ائو) کے ایکسپر ٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بھارتی وفد نے بھی شر کت کی ہے۔ سی این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق پاکستان میں منعقدہ دو روزہ اجلاس میں دنیا اور خطے کی سلامتی وامن واستحکام کے تحفظ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آ ئیایس پی آ ر نے شنگھائی تعاون کے فریم ورک برائے دفاعی اور تعاون کے اپنی نوعیت کے پہلے اجلاس سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ ایس سی ائو کے نویں دفاعی اور سیکورٹی ماہرین ورکنگ گروپ ک اجلاس19 اور20 فرور ی کو اسلام آ بادمیں منعقد ہوا۔یہ ایس سی ائو دفاعی وسیکورٹی تعاون پلان2020 کے تحت شنگھا ئی تعاون تنظیم کا پہلا اجلاس تھا جو خاص طور پر فوجی اہلکاروں کی صلاحیت اور تیار ی میں اضافے کے ذریعے رکن ممالک کے درمیان دفا عی اور سیکورٹی تعاون پر غور کر تا ہے۔ شنگھا ئی تعاون تنظیم کا دفاعی اور سیکورٹی تعاون کا طریقہ کار جو2001سے موجود ہے، یہ انسداد دہشت گردی میں تعاون، فعال تبادلوںاور مشترکہ مشقوں سمیت متعدد دفاعی اور سیوکڑتی شعبوں میں بھر پور تعاون فراہم کرتاہے۔ اجلاس میں بھارت سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک نے شر کت کی۔ جوعموماً دو طرفہ کشید گی کے باعث پاکستان میں کثیر الجہتی اجلاسوں میں شرکت سے گریز کرتاہے۔ اجلاس میں میزبا ن ملک پاکساتن کے علاوہ چین ، روس قازقستان، کر غستان، تاجکستانازبکستان اور بھارت شر یک تھے۔ اجلاس میں ایس سی ائو رکن ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلو ئوں اور خطے کی سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا